• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی، سنٹرل پنجاب کے دوسری اننگز میں127رنز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد اعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں ٹی ايم سی گراؤنڈ میں فالو آن کا شکار سنٹرل پنجاب نے میچ کے دوسرے روزکھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز ميں 2 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا ليے ہيں۔ محمد عمران ڈوگر 74 رنز کريز پر موجود ہيں۔ بلوچستان کے 408 رنزکے جواب ميں سنٹرل پنجاب کی پوری ٹيم اپنی پہلی اننگز ميں 57.2 اوورز ميں 192 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ سنٹرل پنجاب کے ليےعتیق الرحمٰن نے سب سے زيادہ 55 رنز اسکور کيے۔ بلوچستان کے محمد جنيد نے 47 رنز کے عوض 5 کھلاڑيوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔کے سی سی اسٹيڈيم کراچی ميں جمعرات کودوسرے روز کھیل کے اختتام پر سدرن پنجاب کی ٹيم اپنی دوسری اننگز ميں220رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ،خيبرپختونخواکو جيت کے ليے 162 رنز کا ہدف ملا۔ سدرن پنجاب کے مختار احمد نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 104 رنز بنائے۔ کے پی کے آصف آفريدی نے 86 رنز دے کر 5کھلاڑيوں کو آؤٹ کيا۔ اسٹيٹ بينک کراچی ميں ناردرن نے اپنی دوسری اننگز ميں 6 وکٹوں پر 130 رنز بنا ليے ہيں، اسے سندھ پر مجموعی طور پر 173رنز کی سبقت حاصل ہوچکی ہے۔ ناردرن کے کاشف اقبال 55 رنز کے ساتھ کريز پر موجود ہيں۔ سندھ کے غلام مدثر، ابرا احمد اور شاہ نواز دھنی نے 2, 2 وکٹيں حاصل کيں۔ اس سے قبل سندھ کی پوری ٹيم اپنی پہلی اننگز ميں 63.1اوورز ميں 195 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ سندھ کے فہد اقبال 66 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ ناردرن کے عامر جمال، راجہ فرزان اور شاداب مجيد نے 3, 3 وکٹيں حاصل کيں۔

تازہ ترین