لاہور (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے پورے پینل نے میدان مار لیا جبکہ حامد خان گروپ اور لطیف کھوسہ گروپ کو شکست ہوگئی۔
موصولہ نتائج کے مطابق صدر کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار عبدالطیف آفریدی نے 546 وٹ حاصل کیے جبکہ حامد خان گروپ کے صدر کے امیدوار عبدالستار خان نے 376 وٹ حاصل کیے۔
عبداللطیف آفریدی کو 170 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی ۔ نائب صدر کیلئے ارشد باجوہ چوہدری نے 405 ووٹ جبکہ یونس نول نے 397 ،سیکرٹری کے لئے احمد شہزاد فاروق رانا 688 جبکہ عامر سہیل سلیمی نے 214 ووٹ لئے۔
شہزاد فاروق کو474 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی ۔ تین اہم عہدوں کے لیے 7 امیدواروں میں مقابلہ ہوا۔ کامیاب وکلاء کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر جیت کاجشن مناتے ہوئے بھنگڑے ڈالے۔
لاہور کے پولنگ اسٹیشن پر کل 1328 میں سے 939 ووٹ کاسٹ اور63 مسترد ہوئے جبکہ مجموعی طور ہر 3 ہزار 77 وٹرز رجسٹرڈ ہیں۔