ملتان(سٹاف رپورٹر) وسیب نیشنل تحریک کا اجلاس کا وسیب ہاؤس میں ہوا، اجلاس سے پارٹی چیئرمین آصف خان نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ناموس رسالت پر جان قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ یورپ میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے، اس لیے یہ لوگ مسلمانوں کے جذبات مجروح کررہے ہیں، مطلوب بخاری اور حسنین رضا ٹھل نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام کو فرانس سے تعلقات فوری طور پرختم کر دینے چاہیے اور فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔