دبئی میں بھارتی لیگ میں مصروف آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے اپنے ہی ملک میں ٹی 20 لیگ کھیلنے کے امکانات رد کردیے ہیں۔
سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ بگ بیش لیگ کھیلنے کے بالکل بھی امکانات نہیں ہیں۔
اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ بائیو سیکیور ببل کے ابتدائی ایام ہیں، علم نہیں یہ حالات کب تک رہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیو سیکیور ببل کے باعث کھلاڑی کم کرکٹ کھیلنے کے فیصلے کررہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور ڈیوڈ وارنر بھی نہ کھیلنے کا فیصلہ کریں گے۔
آسٹریلوی کرکٹرز اگست سے بائیو سیکیور ببل میں ہیں، اسٹیو اسمتھ سمیت 15 سے زائد آسٹریلوی کرکٹرز بھارتی ٹی 20 لیگ کھیل رہے ہیں۔