• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف کا ڈیبیو، لاہور قلندرز خوش

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول اور متحرک فرنچائز لاہور قلندر فاسٹ بولر حارث رؤف کے انٹرنیشنل ڈیبیو پر انتہائی خوش ہے۔

لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے اپنی کرکٹ فرنچائز کے کھلاڑی حارث رؤف کو زمبابوے کے خلاف اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیلنے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے حارث رؤف کی کرکٹ میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ فاسٹ بولر انتہائی باصلاحیت کھلاڑی ہیں، وہ کامیابی کاسفر جاری رکھے گا۔


ثمین رانا نے اس حوالے سے کہا کہ حارث رؤف کی قومی ٹیم میں شمولیت لاہور قلندرز فیملی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حارث رؤف نے لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام سے اپنی شناخت بنائی، ان کا ہمارے ساتھ سفر کرکے گلوبل اسٹار بننا مثالی ہے۔

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ حارث رؤف نے محنت کے بل بوتے پر یہ مقام حاصل کیا، ہم نے فاسٹ بولر کو موقع دیا اور اس نے فائدہ اٹھایا۔

تازہ ترین