پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 282 رنز کا ہدف دیا ہے۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں8 وکٹ پر 281 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے اوپنر امام الحق نے 58 اور مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل نے 71 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، عماد وسیم 34 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم 19، عابد علی21، محمد رضوان 14، افتخار احمد 12، فہیم اشرف اور وہاب ریاض 8، 8 رنز بناکر پویلین لوٹے، شاہین شاہ آفریدی 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
زمبابوے کی طرف سے چسورو اور مزربانی نے 2 ، 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو میدان بدرکیا اور اننگز کے کامیاب بالر ٹھہرے۔
282 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے نے اننگز شروع کی تو اس کی پہلی وکٹ 2 کے مجموعی اسکو ر پر گر گئی، برائن چاری 2 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے۔
شاہین شاہ آفریدی نے 28 کے مجموعے پر ٹیم زمبابوے کے کپتان چموچبھابھا کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ صرف 13رنز ہی بناسکے۔