• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: موٹرسائیکل سوار کا ساڑھے42 ہزار روپے کا چالان

بھارت میں پولیس اہلکار نے موٹرسائیکل سوار شخص کو ٹریفک قوانین کی متعدد خلاف ورزیوں کی لمبی لسٹ تھما کر 42ہزار500 روپے کا چالان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہر بینگلورو میں سب انسپکٹر نے ارن کمار نامی شخص کو چیکنگ کے لئے روکا جو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے77 کیسز میں ملوث پایا گیا۔ جس پر پولیس اہلکار نے موقع پر ہی اسے42 ہزار500 روپے کا چالان تھما دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شہری نے استعمال شدہ موٹرسائیکل20ہزار روپے میں خریدی تھی جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی بھارت میں کئی بار شہریوں پر بھاری جرمانے کئے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین