• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حبیب جالبؔ کی صاحبزادی ’جالب چیئر انٹرنیشنل‘ کی سر پرست اعلیٰ مقرر

معروف انقلابی شاعر حبیب جالبؔ کی صاحب زادی طاہرہ کو ’جالبؔ چیئر انٹرنیشنل‘ کا سر پرست اعلیٰ مقرر کر دیا کیا گیا ہے۔

جالبؔ چیئر انٹرنیشنل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ مشاورتی کمیٹی کی متفقہ رائے سے کیا گیا ہے۔

اس موقع پر طاہرہ حبیب جالبؔ نےجالبؔ چیئر کی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے والد حبیب جالبؔ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا خوبصورت انداز ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں اسے اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتی ہوں، ہم جالبؔ چیئر انٹرنیشنل کے ساتھ باہمی تعاون کے ذریعے حبیب جالبؔ کے ادبی ورثے کو نوجوانوں تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

دریں اثناء جالبؔ چیئر کے تمام ممبران نے طاہرہ حبیب جالبؔ کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین