کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان میں ریپ کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر خواتین میں اپنا دفاع کرنے کی تکنیک سیکھنے کا رجحان فروغ پا رہا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ خواتین کی جانب سے سیلف ڈیفنس تیکنیک سیکھنے میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا ہے، جب کہ ملک بھر میں مرچوں کے اسپرے اور سیلف ڈیفنس کے آلات کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری 2011ء سے جون 2017ء کے دوران ملک بھر میں خواتین کے خلاف تشدد کے 51 ہزار 241 کیسز رپورٹ ہوئے، تاہم، ان پر سزا ملنے کی شرح کم رہی۔
مجموعی طور پر صرف 2.5 فیصد ملزمان کو عدالتوں کی جانب سے سزائیں سنائی گئیں۔