• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فتنے اور شر کی حمایت کر رہے ہیں، شہباز گل

اسلام آباد (ٹی وی رپورٹ، این این آئی) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گلِ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن فتنے اور شر کی حمایت کر رہے ہیں، ن لیگ نے ملک دشمنی کی نئی تاریخ رقم کی ہے ،شرم نام کی کوئی چیز ن لیگ کے قریب سے نہیں گزری، قوم سے معافی مانگے۔ مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بے شرمی کی انتہاؤں کو چھوتی ن لیگ نے کل ملک دشمنی کی نئی تاریخ رقم کی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ درباری میاں مفرور کے ریاست مخالف بیانیے کی ترویج میں مصروف ہیں، ن لیگ پوری قوم سے معافی مانگے۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے ذریعے بھارت کا بیانیہ پھیلانے کی بھونڈی کوشش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین