• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی فرانس سے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کرے،مولانا حامد الحق

پبی ( نما ئندہ جنگ)جمعیت علمائے اسلام (س) کے امیر ،دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین اور جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے نائب مہتمم مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ فرانس کے کافروں نے مسلمانوں کے دل چھلنی چھلنی کردئیے ہیں ،او آئی سی فرانس سے سوشل بائیکاٹ کا اعلان کرے،حکومت پاکستان اپنے سفیر کو فرانس سے فوری واپس بلائے اور فرانس کے سفیر کو پاکستان بدر کردیا جائے ،لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے ،امت مسلمہ کو ایسی حکومت کے خلاف اعلان جنگ کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکوڑہ خٹک میں ایک جلسہ عام سےخطاب کرتےہوئے کیا۔ہزاروں طلبا نے جی ٹی روڈ پشاور ،نوشہرہ کو علامتی طورپر کچھ دیر کے لئے بلاک کیا۔

تازہ ترین