• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایس او پجار کے انتخابات،زبیر بلوچ چیئرمین،نادر بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی انتخابات مکمل ہو گئے، چیئرمین زبیر بلوچ جبکہ جنرل سیکرٹری نادر بلوچ منتخب ہوئے۔ منتخب نمائندوں نے عہد کیا کہ تنظیم کو فعال اور ڈسپلن کو برقرار رکھنے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی ۔ یہ بات نومنتخب عہدیداروں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم کا قیام 1967 میں عمل میں لایا گیا، تنظیم کا مقصد قومی و طبقاتی جبر، سامراجی اور استحصالی نظام کیخلاف دیگر ترقی پسند قوتوں کیساتھ ملکر جدوجہد کرنا ہے۔بی ایس او کا شمار دنیا کی صف اول کی ترقی پسند تنظیموں میں ہوتا ہے ، انہوں نے کہا کہ تنظیم کا مرکزی کونسل سیشن 25 تا 27 اکتوبر کو کوئٹہ بنام میر حاصل بزنجو ، بیاد میر یوسف عزیز مگسی ، میر عبدالعزیز کرد منعقد ہوا یہ تنظیم کا 23 واں مرکزی کونسل سیشن تھا جس کی صدارت مرکزی آرگنائزر زبیر بلوچ نے کی، اجلاس میں مرکزی آرگنائزر زبیر بلوچ کے خطاب کے بعد ڈپٹی آرگنائزر نادر بلوچ نے سیکرٹری رپورٹ پیش کی جس پر ارکان نے کھل کر بحث کی ۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں آئینی ترامیم کے تمام عہدیداران نے طویل بحث و مباحثے کی منظوری بھی دیدی جس کے بعد مرکزی انتخابات ہوئے، جن میں زبیر بلوچ چیئرمین ، جنرل سیکرٹری نادر بلوچ بلامقابلہ منتخب جبکہ دیگر عہدوں پر الیکشن ہوئے نتائج کے مطابق وائس چیئرمین بوہیر بلوچ ، جونیئر وائس چیئرمین گورگین بلوچ ، جوائنٹ سیکرٹری ابرار بلوچ ، جونیئر جوائنٹ سیکرٹری اکرم بلوچ ، سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ منتخب ہوئے، جبکہ صوبائی صدر بابل ملک بلوچ ، جنرل سیکرٹری عابد عمر بلوچ و دیگر عہدیداران کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا ۔
تازہ ترین