• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ کے مداح اس سال ورچوئل سالگرہ میں شرکت کرینگے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کنگ خان جو ہر سال اپنے جنم دن پر اپنی رہائش گاہ منت کے باہر موجود مداحوں کی مبارک باد وصول کرتے تھے لیکن اس سال کورونا کی وجہ سے ان کی سالگرہ کی تیاریاں بھی تھوڑی مختلف ہیں۔ مداح کورونا وائرس کی وجہ سے اس بار کنگ خان کے گھر منت کے باہر جمع نہیں ہوسکیں گے۔لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مداح کنگ خان کی سالگرہ نہیں منائیں گے بلکہ شاہ رخ کے ایک فین کلب نے ان کی ورچوئل برتھ ڈے پارٹی کی میزبانی کی منصوبہ بندی کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے فین کلب کے ایک رکن نے کہا ہے کہ مداح اپنے گھروں پر کیک کاٹیں گے اور لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے وہ تقریبات کا حصہ بن سکتے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ رات گئے ہونے والی تقریب کے بعد پیر 2 نومبر کو صبح 11 بجے ورچوئل برتھ ڈے پارٹی ہوگی جس میں سیلفی بوتھس، گیمز، ایس آر کے کوئزز، مداحوں کے درمیان لائیو بات چیت اور چند پرفارمنسز شامل ہوں گی۔اس کے علاوہ اس موقع پر کچھ خیراتی سرگرمیاں جیس کہ5555 ماسکس اور سینیٹائزرز کے ساتھ 5555 کووڈ کٹس، ضرورت مندوں میں5555کھانوں کی تقسیم، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہوم جانے کی ارادہ بھی کیا گیا ہے۔شاہ رخ اس وقت اپنے اہلخانہ کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہیں اور انہوں نے سوال و جواب کے ایک سیشن میں مداحوں سے کہا تھا کہ‘ اس بار کا پیار تھوڑا دور سے یار‘۔

تازہ ترین