لاہور (نمائندہ جنگ) کراچی سے تعلق رکھنے والی 13سالہ لڑکی آرزو راجہ کی کم عمر شادی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ او ریلی نکالی گئی جس میں مختلف عیسائی ،سکھ، ہندو تنظیموں کے عہدیدا رموجود تھے۔ ایمونیئل گلزار،سردار من موہن سنگھ، جتن داس، پاسٹر لڈون جوزف، رضوان کھوکھر، انیل عمانوایل، جارج مسیح اور یافت عمانوایل نے کہا کہ ہم آزرو راجہ کو ایک دن میں اسلام قبول کروا کے نکاح کرنے کی شدید مذمت کر تے ہیں ،مظاہرین نے مزید کہا کہ اسلام میں کہیں جبر کا ذکر نہیں پھرکیوںہماری بیٹیوں کو زبردستی اسلام کے نام پر مذہب تبدیل کرواکے ان سے نکا ح کیا جاتا ہے۔ نادرا ریکارڈ میں چیک کرلیا جائے کہ ہماری بیٹی کی عمر کیا ہے ، ہمارا چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ آرزو کو انصاف فراہم کیا جائے اور غیر مسلم کے ساتھ جبری شادیوں کا سلسلہ بند کیا جائے ۔