کراچی کے علاقے لانڈھی میں گھر میں باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل اور بیوی کو زخمی کردیا اور پھر خود کشی کرلی۔
ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت گھر میں تین بیٹیاں بھی موجود تھیں تاہم وہ محفوظ رہیں۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ قبضے میں لے لیا ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص نے دوسری شادی کر رکھی تھی، اسی بات پر اہلیہ سے جھگڑا ہوا جس پر بیٹا سامنے آیا اور اس پر یہ واقعہ پیش آیا۔