• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی: سدرن پنجاب بلوچستان کیخلاف 4 وکٹ سے فتح یاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔منگل کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آخری روز آغا سلمان کی 42 ناٹ آؤٹ رنز کی اننگز نے سدرن پنجاب کو ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی دلادی ۔ میچ کےآخری روز سدرن پنجاب نے 154 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سیف بدر نے 37 اور عمر صدیق نے 22 رنز بنائے۔ بلوچستان کے یاسر شاہ نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ناکام ٹیم دوسری اننگز میں 112 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اسپنر زاہد محمود نے میچ میں 7 شکار کیے۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں سندھ اور خیبرپختونخوا کا میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ رواں سیزن میں ڈرا ہونے والایہ پہلا فرسٹ کلاس میچ ہے ۔ آخری روز سندھ نے کے پی کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن وہ کھیل کے اختتام پر7 وکٹ پر 96 رنز ہی بناسکی۔ اسپنر عاشق علی نے دوسری اننگز چھ وکٹ اور میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل دوسری اننگز میں سندھ کے کپتان سرفراز احمدنے 7 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ اسد شفیق 72 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ خالد عثمان اور ساجد خان نے میچ میں 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز میں سندھ کے 361 رنز کے جواب میں کے پی کی پوری ٹیم 307 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

تازہ ترین