کراچی(نیوز ڈیسک) پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے منزکئی سیکٹر پر چیک پوسٹ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایف سی کا ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان مؤثر بارڈر مینجمنٹ کا معاملہ افغان حکام کے ساتھ مسلسل اٹھاتا رہا ہے، سرحد کے آر پار دہشت گردی کی روک تھام کے لیے موثر بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر پر سرحدپار سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ کو نشانہ بنایا۔بلوچستان کے ضلع ژوب کے منزکئی سیکٹر پر ہونے والی اس فائرنگ سے ایف سی کا ایک 22سالہ جوان نائیک فخر عباس شہید جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔