• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، خاتون کی آئسکریم فروخت کرنے پرحوصلہ افزائی

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں جبل احد کے مقام پر سعودی خاتون فوڈ ٹرک پر آئسکریم فروخت کر رہی ہیں۔

مدینہ منورہ میں جبل احد کے مقام پر جہاں لاکھوں افراد زیارت کے لیے آتے ہیں، ایک سعودی خاتون فوڈ ٹرک پر آئسکریم فروخت کر رہی ہیں۔

سعودی خاتون امیرہ کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں اس میں کوئی قباحت نہیں، ہم جس دور میں زندگی گزار رہے ہیں یہ خواتین کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے والا دور ہے، ہماری قیادت خواتین کو زندگی کے مختلف شعبوں میں قسمت آزمائی کے موقع فراہم کر رہی ہے۔

امیرہ نے بتایا کہ وہ 4 ماہ سے فوڈ ٹرک پر آئسکریم فروخت کر رہی ہیں اور لوگ ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں کمی کے بعد انہوں نے آئس کریم فروخت کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔

تازہ ترین