گندم اور گنے کی جائز قیمتوں کے لیے مظاہرہ کرنے والے کسانوں پر ہوئے پولیس ایکشن کے دوران زخمی ہونے والے کسان رہنما ملک اشفاق اسپتال میں انتقال کر گئے۔
ملک اشفاق کسانوں کے دھرنے کے دوران پولیس کی شیلنگ اور پانی کی بوچھار سے زخمی ہوئے تھے۔
کسان اتحاد کے صدر چودھری انور نے کہا کہ مرحوم ملک اشفاق، وہاڑی کے کسان اتحاد کے فنانس سیکرٹری تھے۔
صدر کسان اتحاد نے سی سی پی او کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی۔