• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، کسانوں کا دھرنا، پولیس کی شینلنگ، لاٹھی چارج، مظاہرین کا پتھرائو، مذاکرات کامیاب دھرنا ختم

لاہور(نمائندہ جنگ ) چوہنگ ٹھوکر نیاز بیگ پر پاکستان کسان اتحاد کے دھرنا کو پولیس نے لاٹھی چارج، آنسوگیس اور واٹر کینن کے ذریعے پانی پھینک کر منتشر کر دیا۔ اس دوران دھرنے کے شرکاء کسانوں نے پولیس پر پتھرائو کیا تو جواب میں پولیس نے لاٹھی چارج کیا، آنسو گیس پھینکی اور دھرنے میں شریک شرکاء کے پو نےدو سوسے زائد کسانوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں منتقل کردیا۔ اس پتھرائو اور لاٹھی چارج سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ کسان اتحاد نے اپنے مطالبات کے حق میں ٹھوکر نیاز بیگ پر دھرنا دیا تھا تقریباً اڑھائی تین سو کسان دھرنا میں شریک تھے۔ بعد ازاں حکومت اور کسانوں کے مذاکرات کامیاب اور دھرنا ختم کردیا گیا،،راناثناء،سراج الحق،حسن مرتضی نے کسانوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں ،کسانوں کےساتھ کھڑے ہیں،ابتدائی طور پر انہوں نے منگل کے روز ملتان روڈ کی دونوں سڑکیں بلاک کیں لیکن پولیس نے انہیں ایک سڑک تک محدود کر دیا اور دوسری سڑک سے ٹریفک بحال کر دی۔ کسان رات بھر اپنے مطالبات کے سلسلہ میں نعرہ بازی کرتے رہے۔ وہ اسمبلی کے سامنے آنا چاہتے تھے صبح تقریباً آٹھ بجے کسانوں نے ٹھوکر نیاز بیگ پر دونوں جانب کی سڑکیں بلاک کر دیں جس سے لاہور آنے جانے والی ٹریفک بلاک ہوگئی جس پر پولیس نے مظاہرین کو سڑک کھولنے کا کہا تو وہ مشتعل ہوگئے اور پولیس پر پتھرائو شروع کر دیا جواب میں پولیس نے لاٹھی چارج کیا آنسو گیس پھینکی اور پھر واٹر کینن کا بھی استعمال کیا جس سے متعدد افراد معمولی زخمی ہوئے۔ پولیس نے مظاہرین کو حراست میں لے کر کیمپ جیل اور کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا۔

تازہ ترین