• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے 200 کارکن گرفتار ہوئے، چیئرمین کسان اتحاد

پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین چوہدری انور کہتے ہیں کہ گزشتہ شب لاہور میں پولیس نے ہمارے ڈیڑھ سے دو سو کارکن گرفتار کیئے۔

یہ بات لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین چوہدری انور نے کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گنا، چاول اور گندم پیدا کرنے والے کسانوں کو حکومت نے گرفتاریوں کا تحفہ دیا ہے،ہمارے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کسان اتحاد نے اپنے مطالبات کے حق میں لاہور میں گزشتہ روز دھرنا دیا تھا۔


گزشتہ شب لاہور پولیس نے ٹھوکر نیاز بیگ چوک پر بیٹھے مظاہرین کو ہٹا کر سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی تھی۔

لاہور پولیس نے رات گئے کیئے گئے کریک ڈاؤن میں درجنوں کسانوں کو گرفتار بھی کیا تھا۔

تازہ ترین