امریکی صدارتی انتخابات پر ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے اگلے امریکی صدر کی نہیں ان کی ایران سے متعلق پالیسیوں کی اہمیت ہے۔
ایک بیان میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے اس بات کی کوئی اہمیت نہیں کہ کون جیتتا ہے، ایران کے لیے اگلی امریکی انتظامیہ کی پالیسیاں اہمیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران، امریکا سے پابندیاں نہیں احترام چاہتا ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے انسانی حقوق کا خیال کیے بغیر کورونا وبا کے دور میں بھی ایران پر پابندیاں عائد کیں۔
حسن روحانی کا مزید کہنا تھا کہ اب کوئی بھی جیتے اسے بالآخر ایرانی عوام کے آگے ہتھیار ڈالنے ہی ہوں گے۔