• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکامیں جوبھی سربراہ بنے،اسے ایران کےسامنے گردن جھکانی ہی ہو گی، حسن روحانی

تہران ( آن لائن )تہران میں کابینہ اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکامیں جوبھی سربراہ بنے،اسے ایران کےسامنے گردن جھکانی ہی ہو گی، امریکی صدارتی انتخابات میں کسی امیدوار کا کامیاب ہونا ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا،روحانی نے امریکی انتخابات اور ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندی کی مدت کے خاتمے سے متعلق بیانات دیتے ہوئے کہا کہ ہم کتنا اسلحہ خریدیں گے یہ اہمیت نہیں رکھتا بلکہ اصل مسئلہ اپنے حقوق کا حصول ہے۔کٹھن حالات کا شکار ایرانی عوام کو ہماری عالمی سطح پر اہمیت سے بھی آگاہ ہونا چاہئے ، امریکا اس وقت تنہا ہوچکا ہے، کوئی بھی اس کا دفاع نہیں کرے گا۔چین اور روس ہمارے دوست ممالک ہیں، لیکن یہ ہمارا دفاع کرنے سے قاصر رہے اور انہیں دشمن کی صف میں شامل ہونا پڑا۔ لیکن اب ایران، روس اور چین کی صف میں شامل ہے۔
تازہ ترین