• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی پابندی کیخلاف دوست ممالک نے ایران کا ساتھ نہیں دیا، حسن روحانی

تہران( جنگ نیوز) ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکی پابندی کیخلاف دوست ممالک نے ایران کا ساتھ نہیں دیا،امریکہ میں ذرا بھی انسانیت اور عقل ہوتی توکورونا وباء کے دوران پابندیاں اٹھانے کی پیشکش کرتا، کورونا کے دوران ا مریکی پابندیوں کے خلاف ایران کیساتھ کسی بھی دوست ملک کے ساتھ کھڑے نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ میڈیا سے بات چیت میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی پابندی کیخلاف دوست ممالک نے ایران کا ساتھ نہیں دیا جب سے ایران میں کورونا وائرس آیا ہے کوئی بھی ہماری مدد کو نہیں آیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ کے پاس تھوڑا سا بھی دماغ ہوتا تو وہ کہتا کہ وہ کورونا کے باعث ایک سال کے لئے ایران سے پابندیاں اٹھانے کی پیشکش کرتا ۔

تازہ ترین