• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشقوں کیلئے روس کی اسپیشل سروسز کا دستہ پاکستان پہنچ گیا


راولپنڈی(نیٹ نیوز) پاک آرمی کیساتھ جنگی مشقوں میں شرکت کیلئے روس کا اسپیشل فوجی دستہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔روسی دستے دو ہفتہ طویل جاری رہنے والی جنگی مشق ‘’دورزباہ فائیو’’ میں حصہ لے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کی انسداد دہشت گردی تجربہ سے فائدہ اٹھانا ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سکائی ڈائیونگ اور لوگوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے چھڑانا بھی مشقوں میں شامل ہے۔

تازہ ترین