• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب نے بھارتی ریلائنس کمپنی کے دو فیصد شیئرز خرید لیے

ریاض (جنگ نیوز )سعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ (پی آئی ایف) نے بھارت کی ریلائنس ریٹیل وینچورز لمیٹڈ کے 2اعشاریہ 04فی صد حصص خرید کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس نے بھارتی فرم کے یہ حصص ایک ارب 30 کروڑ ڈالر میں خرید کیے ہیں۔ریلائنس ریٹیل وینچورز تیل سے ٹیلی مواصلات تک مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والے بھارت کے بڑے گروپ ریلائنس کی تھوک پرچون کا کاروبار کرنے والی شاخ ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز ایشیا کے اور بھارتی امیر ترین شخص مکیش امبانی کی ملکیتی ہے۔مکیش امبانی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ریلائنس کی سعودی عرب سے ایک طویل شراکت داری ہے۔پی آئی ایف سعودی عرب میں معاشی تبدیلیوں کے عمل میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے۔

تازہ ترین