لاہور (نیوز ایجنسی) چیسٹ انفیکشن کے شکار چوہدری شجاعت حسین سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں اور انکی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے جبکہ سابق وزیراعظم کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آ گئی ہے جس پر اطمینان کا اظہار کیا جار ہاہے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق سروسز اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے جو خوش آئند ہے۔ جبکہ مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی صحت اب بہتر ہے، دعائیں کرنے اور خیریت دریافت کرنے والے تمام احباب کے شکر گزار ہیں۔