• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمائما کا ٹرمپ کی شکست پر مزاحیہ تبصرہ

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابات میں شکست پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ’جسمانی اور جذباتی کلون‘ کے طور پر کس کو بیان کیا تھا؟

جمائما نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں خود ہی جواب لکھا کہ ’بورس جانسن۔‘

خیال رہے کہ گزشتہ برس انتخابات کی مہم کے دوران جوبائیڈن نے بورس جانسن پر شدید تنقید کی تھی اور ٹرمپ کا کلون قرار دیا تھا۔

اب جوبائیڈن کی جیت کے بعد بورس جانسن نے ٹرمپ کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے نومنتخب صدر کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل میں ساتھ کام کرنے اور ترقی کی منازل طے کرنے کا اعادہ کیا۔

اس تمام بات کو جمائما نہ بھولیں اور اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مختصر مگر جامع تنقید دلائل کے ساتھ کر ڈالی۔


خیال رہے کہ امریکی انتخابات کے دوران جمائما بھی خوب فعال رہیں اور پیغامات شیئر کرتی رہیں۔

اپنے پیغامات میں کہیں وہ ٹرمپ کی کھل کر مخالفت کرتی دکھائی دیں تو کہیں انتخابات کے نتائج میں تاخیر سے تنگ بھی آگئیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے امریکا میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ خوفناک کہانی کو دوبارہ نہ دہرائیں۔

انتخابات سے قبل امریکی صدارتی امیدواروں کی حمایت اور مخالفت میں آنے والی آراء میں بھی تیزی آتی جا رہی تھی ، جن میں سے زیادہ تر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت میں ہی آ رہی تھی ، ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین میں جمائما گولڈ اسمتھ کی صورت میں ایک اور اضافہ ہوا تھا۔

تازہ ترین