• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ سپریم کورٹ گئے تو ہماری لیگل ٹیم بھی تیار ہے، جوبائیڈن کیمپ

امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی صدارتی مہم کے منیجر نے امریکی صدر ٹرمپ کے سپریم کورٹ جانے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ ووٹ گنتی سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ گئے تو ہماری لیگل ٹیم بھی تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا ووٹوں کی گنتی روکنے کا بیان اشتعال انگیز اور انوکھا ہے۔


منیجرجوبائیڈن مہم نے یہ بھی کہا کہ ڈیموکریٹس کی لیگل ٹیمیں ٹرمپ کی کوششوں کے خلاف مزاحمت کریں گی۔


دوسری جانب پنسلوانیا کے ڈیموکریٹ گورنر ٹام وولف نے صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج آنے سے قبل اپنی جیت کا اعلان کرنے پر آڑے ہاتھوں لیا اور اور اسے جمہوریت پر حملہ قرار دیا ہے۔

گورنرپنسلوانیا نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پنسلوانیا میں ایک ملین سے زائد میل ان بیلٹس ووٹوں کی گنتی ہونا باقی ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’ میرے نزدیک تو ہم الیکشن جیت چکے ہیں، مجھےایک شاندار فتح حاصل ہوئی ہے۔‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جیت کا اعلان کیا اور ساتھ ہی انتخابی نتائج روکنے کو فراڈ قرار دے دیا، اس صورتِ حال پر سپریم کورٹ جانے کا اشارہ بھی دے دیا۔

تازہ ترین