لاہور( نمائندہ خصوصی) گر لز گائیڈزکو صوبہ بھر میں مزید متحر ک کر نے کافیصلہ کرلیاگیا۔ گور نر پنجاب کی اہلیہ و گر لز گائیڈ ایسوسی ایشن پنجاب کی صدر بیگم پروین سرور کی زیر صدارت خصوصی ویڈ یو لنک کانفر نس ہوئی۔ جس میں صوبائی کمشنر مسز نفیسہ سکندر،ڈپٹی کمشنر گر لز گائیڈ زایسوسی ایشن پنجاب مسز تزین فضل، ایگزٹیکو ممبر نگہت ارشد،کوارڈی نیٹر سلمیٰ سجاد اور دیگر ایگزیکٹو ممبران کے ساتھ تمام اضلاع کی گر لز گائیدز ایسوسی ایشن کی کمشنرز اور ٹرینرز ویڈیو لنک کے ذریعے شر یک ہوئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب پورے میں و گر لز گائیڈزکو مزید متحر ک کر نے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹریننگ کے عمل کو بھی تیز کیا جائیگا ۔