• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک الفلاح کی طرف سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ۔ایک نئے دور کا آغاز

پاکستان کے بہترین بینک، بینک الفلاح نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کو متعارف کروایا ہے جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک نئی پیش رفت ہے۔ اس اکاؤنٹ کی بدولت بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اپنی آمدنی سے سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

بیرونِ ملک مقیم پاکستانی، ایک مکمل طور پر محفوظ، فوری اور ڈیجیٹل طریقے سے اپنا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ باآسانی کھلوا سکتے ہیں جس کے لیے انھیں بینک الفلاح کی ویب سائٹ پر جاکر کنوینشنل یا اسلامک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا انتخاب کرنا ہوگا۔ یہ اکاؤنٹ کئی کرنسیوں جیسے پاکستانی روپے، امریکی ڈالر، برٹش پاؤنڈ، یورو، درہم اور سعودی ریال میں دستیاب ہے۔

بینک الفلاح نے اس کے لیے ایک باسہولت اکاؤنٹ ایپلیکیشن پروسیس متعارف کروایا ہے جس کی بدولت اکاؤنٹ 48 گھنٹوں کے اندر ایکٹیویٹ ہو جاتا ہے کیونکہ درخواست کی ریئل ٹائم اسکریننگ کی جاتی ہے جس سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بینکنگ میں زیادہ سے زیادہ سہولت ملتی ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بینک الفلاح کی سروسز تک فوری رسائی حاصل ہوتی ہے، جیسے ڈیبٹ کارڈ، چیک بُک، 24/7 انٹر نیٹ بینکنگ اور فری ایس ایم ایس الرٹس۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ، سرمایہ کاری کے کئی مواقع بھی فراہم کرتا ہے جیسا کہ نیا پاکستان سرٹیفیکٹ جو حکومتِ پاکستان کی طرف سے بہترین منافع کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔ صارفین کو بذریعہ سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، اسٹاک مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوتی ہے اور اس کے علاوہ، وہ ریئل اسٹیٹ پاکستان میں بھی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کروائے گئے تمام فنڈز کو مکمل طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستا ن یا بینک الفلاح کی منظوری کے بغیر واپس منگوایا جا سکتا ہے اور اس کے لیے ان فنڈز کو منتقل کروانے کے ساتھ ساتھ یوٹیلیٹی بل، اسکول فیس کی ادائیگیاں اور ای کامرس ٹرانزیکشنز بھی سرانجام دی جاسکتی ہیں۔

یہ بہترین مواقع بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز ہیں کیونکہ اس طرح وہ اپنی محنت کی کمائی گئی آمدنی کو محفوظ کر سکتے ہیں۔ بیرونِ ملک سے حاصل ہونے والے ریمیٹینسز میں اضافے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی آمد بہت مفید ہے۔ گزشتہ دور میں ان اثاثوں کو محفوظ سرمایہ کاری میں تبدیل کرنا دنیا بھر میں موجود لاکھوں پاکستانیوں کے لیے مشکل تھا لیکن اب بینک الفلاح نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ پارٹنر شپ کر کے اس سہولت کو ممکن بنایا ہے۔

بینک الفلاح کو فخر ہے کہ وہ ڈیجیٹل بینکنگ کے میدان میں ایک لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے لیے پارٹنر بینکوں میں شامل ہونا، اس بات کا ثبوت ہے کہ بینک تکنیکی صلاحیت رکھتا ہے اور صارفین کی ضروریات کو مدِ نظر رکھنا اس کی اولین ترجیح ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بینک دنیا بھر میں موجود اپنے صارفین کو بہترین ویلیو ایڈڈ سلوشنز فراہم کرنے کے لیے کو شاں ہے۔

اکاؤنٹ کھولنے کے لئے وزٹ کریں https://www.bankalfalah.com

تازہ ترین