• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سيفی بھائی، آپ کی قیادت میں کھیلنا واقعی ایک اعزاز تھا، بابر اعظم کا سرفراز کو خراج تحسین


فوٹو: ایکس بابر اعظم
فوٹو: ایکس بابر اعظم 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سرفراز احمد کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد جاری اپنے پیغام میں بابر اعظم نے کہا کہ سيفی بھائی، آپ کی قیادت میں کھیلنا واقعی ایک اعزاز تھا۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ آپ کی رہنمائی اور یقین کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ کو دیے گئے آپ کے یادگار لمحات کا شکریہ۔ آپ کی نئی زندگی کے اس مرحلے کے لیے کامیابی اور سکون کی دعا کرتا ہوں۔

خیال رہے کہ  پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سرفراز احمد نے پاکستان کے لیے 54 ٹیسٹ، 117 ون ڈے انٹرنیشنل اور 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 6164 رنز بنائے اور وکٹوں کے پیچھے سرفراز احمد نے 315 کیچز اور 56 اسٹمپنگز کیں۔

انہوں نے پاکستان کی 100 انٹرنیشنل میچز میں قیادت کی۔ انہی کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 جیتی تھی، سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں عالمی نمبر ایک رینکنگ تک پہنچی۔

سرفراز احمد پاکستان کے واحد کپتان ہیں جنہوں نے جونیئر اور سینئر دونوں سطح پر آئی سی سی ٹائٹل جیتے۔ حکومتِ پاکستان نے انہیں 2018 میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید