• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی فضائیہ کے ری فیولنگ طیارہ حادثے میں ہلاک عملے کی شناخت ظاہر کردی گئی

فوٹو: امریکی میڈیا
فوٹو: امریکی میڈیا 

امریکا نے عراق میں فضائی حادثے کے دوران ہلاک ہونیوالے ری فیولنگ طیارے کے عملے کی شناخت ظاہر کردی۔

امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے مغربی علاقے میں جمعرات کے روز ایک  کے سی 135 فضائی ایندھن بھرنے والے طیارے کے حادثے میں امریکی فضائیہ کے 6 اہلکار ہلاک ہوئے۔ 

مرنے والوں میں ایک  33 سالہ میجر 3 کیپٹن اور 2 ٹیکنیکل اسٹاف شامل ہیں، میجر جان ایلیکس نے اپنی  8 سالہ سروس کے دوران 30 سے زائد ایئرکریو ممبرز کی تربیت اور پرواز کی مہارت کی نگرانی کی۔

اس حادثے کے بعد ایران کے خلاف جاری جنگ  میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا  کے سی-135 طیارہ دیگر جنگی طیاروں کو فضا میں ایندھن فراہم کرتا تھا، جبکہ متاثرہ طیارہ  کارگو اور زخمیوں کو لے جانے کا کام بھی کرتا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید