امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کے وائٹ ہاؤس مین آمد کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس میں ایک بار پھر پالتو کتے دکھائی دیں گے۔
امریکا میں صدارتی انتخابات میں صدر کی تبدیلی کے نتیجے میں وائٹ ہاؤس میں بہت کچھ بدل جاتا ہے، نومنتخب صدر جوبائیڈن کے کتے چیمپ اور میجر اب وائٹ ہاؤس میں ان کے ساتھ ہوں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں کوئی بھی پالتو جانور نہ لانے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو چھوڑ کر باقی تمام سابق صدور نے اپنے ساتھ پالتو جانور وائٹ ہاؤس میں رکھے تھے۔
ٹرمپ کے چار سالہ دور میں وائٹ ہاوس میں کوئی کتا یا دوسرا پالتو جانور نہیں رہا۔ تاہم جوبائیڈن کی آمد کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس میں کتوں کی بھی واپسی ہو گئی۔
جو بائیڈن نے جرمن شیفرڈ نسل کے دو کتے پال رکھے ہیں جن میں سے ایک ریسکیو ڈاگ ہے۔ چیمپ نامی کتا صدر بائیڈن کے ساتھ 2008 سے ہے جبکہ دوسرے کتے کو جو بائیڈن 2018 میں لائے تھے۔
اس سے قبل وائٹ ہاوس میں سابق صدر باراک اوباما کا بُو نامی کتا ان کے ساتھ رہتا تھا۔ سابق صدر جارج واشنگٹن بش کے دو کتے سپاٹ اور مس بیزلے بھی وائٹ ہاؤس میں رہتے تھے۔
خیال رہے کہ امریکی صدراتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کو حاصل الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 217 ہوگئی ہے جبکہ نومنتخب صدر جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 279 بتائی جارہی ہے۔