امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن گاڑیوں کے شوق کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔
جوبائیڈن کا ایک پرانا انٹرویو اس وقت غیر ملکی سائٹس پر زیرگردش ہے جس میں وہ اپنی گاڑیوں سے محبت کے حوالے سے بتا رہے ہیں۔
اپنے انٹرویو میں جوبائیڈن 1951 میں استعمال کی گئی اپنے پہلی کرسکر کار کو یاد کرتے دکھائی دیے۔
جوبائیڈن صدر منتخب ہونے سے قبل اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں بھی اپنی گاڑیوں کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے تھے۔
نومنتخب صدر جو بائیڈن اپنی پیدائش کے بعد سے ہی کاروں کے ارد گرد گِھرے رہتے تھے کیونکہ ان کے والد 34 سال تک ڈیلویئر میں کار ڈیلرشپ سے وابستہ تھے اور اس میں بڑی حد تک کرسلر کاریں شامل تھیں۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ جوبائیڈن خود بھی موٹر کمپنی فورڈ کے مختصر مدت تک آپریشن بھی چلاتے رہے۔
جوبائیڈن کی پہلی کار 1951 میں اسٹڈ بیکر تھی اس کے ایک برس بعد ہی انہوں نے 1952 میں پلائی ماؤتھ کنورٹیبل لے لی۔
جوبائیڈن نے کالج کے زمانے میں یعنی 1956 میں شیرولیٹ بھی استعمال کر رکھی ہے، بعد ازاں انہوں نے اپنی اس گاڑی کو مرسڈیز سے تبدیل کیا۔