الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان 2 ارب 86 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کے پی نے کوئی قرضہ نہیں لیا، وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خان 18 کروڑ روپے اور پرویز خٹک کے صاحبزاے ابراہیم خٹک 2 کروڑ 55 لاکھ روپے اثاثوں کے مالک ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی 5 کروڑ اور رکن خیبرپختونخواہ اسمبلی شوکت یوسفزئی 55 لاکھ مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی وزیر اکبر ایوب 23 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک جبکہ شہرام ترکئی چھالیس لاکھ روپے سے زائد اور صوبائی وزیر عاطف خان دو کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ثمر ہارون بلور 4 کروڑ 56 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں جبکہ کے پی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اکرم درانی 77 لاکھ روپے اور فضل الرحمٰن کے بھائی مولانا لطف الرحمٰن 5 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کے پی کے رکن اسمبلی نگہت اورکزئی ایک کروڑ روپے سے زائد جبکہ رکن صوبائی اسمبلی کے پی نعیمہ کشور 23 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں۔