• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش کرکٹ ٹیم کے جنوری میں دورہ پاکستان کا امکان کم

کراچی (عبدالماجد بھٹی/اسٹاف رپورٹر) اس بات کے امکانات ہیں کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کی’’ سی‘‘ ٹیم کی میزبانی سے معذرت کرلی ہے ۔ اب توقع ہے کہ انگلینڈ کی فل ٹی 20 کرکٹ ٹیم اکتوبر میں پاکستان آئے گی اور دوانٹرنیشنل میچ کھیلے گی ۔ اسی وقت انگلش ٹیم سری لنکا کے دورے مپر ہوگی جس میں20سے زائد مین کھلاڑی ہوں گے۔ اس بارے میں اعلان جلد متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ اس ماہ اپنی میٹنگ میں اس بارے میں فیصلہ کرے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش ہے کہ انگلینڈ کی مکمل ٹیم پاکستان کا دورہ کرے۔ ادھر ذرائع کے مطابق پی سی بی ان کوششوں میں مصروف ہے کہ اکتوبر میں آسٹریلیا کی اے ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ جبکہ پی سی بی جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے سینٹرز کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پہلا ٹیسٹ کراچی اور دوسرا پنڈی میں کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی 20 انٹر نیشنل لاہور میں ہوں گے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے خدشات کی وجہ سے پی سی بی کوشش کررہا ہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم کے لئےجو ہانسبرگ سے کراچی کے لئے چارٹرڈ فلائٹ چلائی جائے۔

تازہ ترین