• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گہرے رنگ کے باوجود اتنے بڑے پلیٹ فارم پر کھڑی ہوں، آمنہ الیاس

پاکستان کی ٹاپ ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ میں گہرے رنگ کے باوجود اتنے بڑے پلیٹ فارم پر کھڑی ہوئی یہ سب کے لیے جواب ہے۔

گزشتہ روز جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے آمنہ الیاس نے کہا کہ سانولی رنگت کے باعث آج بھی لڑکے لڑکیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اُن کو نوکریوں میں مسئلہ ہوتا ہے۔

آمنہ الیاس نے کہا کہ معاشرے کا مائنڈ سیٹ بن چکا ہے، اسی لیے آج بھی خواتین کو مسائل کا سامنا ہے، اس کے علاوہ شوبز میں بھی مسائل ہیں برابر والے ملک کو دیکھنا چاہیے وہ ہم سے بہت آگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ڈرامے دیکھ لیں کتنی لڑکیاں ہیں جو سانولی رنگ کی ہیں ؟اور جو اداکارائیں سانولی رنگ کی ہیں وہ بھی تین شیڈ لائٹ کرکے ٹی وی پر آتی ہیں۔

ماڈل و اداکارہ نے کہا کہ دوسروں کو عجیب ناموں سے پکارنا ہماری عادت میں شامل ہوچکا ہے ، لوگ رنگ اور جسمانی ساخت پر دوسروں کی تضحیک کرتے ہیں۔

اپنی گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر کا تمام کام خود کرتی ہوں، اداکارہ میرا فلم میں میری باجی تھیں اور زندگی میں اچھی دوست ہیں ۔ اُن سے توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ ایسے بیانات دیں۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر نے مزار پر کھڑے ہوکر نعرے لگائے اُس پر برا لگا۔ 

تازہ ترین