• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے مرمت کے لیے بند

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے مرمت کے لیے بند کردیا گیا، مرکزی رن وے کی مرمت اگلے سال نومبر میں مکمل ہوجائے گی۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) حکام کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 36۔آر تمام پروازوں کی لینڈنگ کے لیے بند کیا گیا ہے، متبادل رن وے 36 ایل ہے جس پر آئی ایل ایس کیٹگری ٹوسٹم موجود ہے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم سات سو میٹر حد نگاہ تک لینڈنگ میں مدد کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مسافروں کی تعداد اور فیول کی مقدار کم سے کم رکھیں۔

تازہ ترین