• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کیخلاف زیادتی پر سخت سزائیں ملیں گی، مہنگائی کم ہونا شروع ہوگئی، مزید قابو میں لائیں گے، وزیراعظم


اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم عمران خان نے کشمور واقعے میں بہادری دکھانے والے پولیس افسر کو ٹیلی فون کر کے شاباش دی۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نے کہا کہ ہم مہنگائی (افراط زر )کو مزید بھی قابو میں لائینگے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نےکشمورمیں زنابالجبرکےملزم کی گرفتاری کیلئےایک باہمت اورمثالی قدم اٹھانے والے اے ایس آئی محمد بخش برڑو اورانکی بیٹی سےبات کی ہےاور انہیں سراہاہے۔ 

سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ قوم ان پر نازاں ہے اور انہوں نےپولیس کی ساکھ کوبھی سہارا دیا ہے۔ تمام نقائص دورکرتےہوئےآئندہ ہفتےہم زنا بالجبر کیخلاف ایک سخت اورمجموعی قانون لارہے ہیں۔ بچوں کیخلاف زیادتی پر سخت سزائیں ملیں گی۔ 

علاوہ ازیں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ برصغیر کے دیگر حصوں کی صورتحال کے برعکس ہمارا سینسیٹیو پرائس انڈیکس (SPI) متواتر دوسرے ہفتے (قیمتوں میں) کمی کو ظاہر کر رہا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہم مہنگائی( افراط زر )کو مزید بھی قابو میں لائینگے۔وزیر اعظم نے اس ٹویٹ میں ایک تصویر بھی لگائی ہے جس میں ٹھیلے والا پیاز فروخت کر رہا ہے۔

تازہ ترین