• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کا آغاز و انجام مایوس کن نظر آ رہا ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب


وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور انجام بھی انتہائی مایوس کن نظر آ رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے شروع دن سے منفی سیاست کر کے اپنی رہی سہی ساکھ ختم کر لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات کو داؤ پر لگا کر پاکستان سے دشمنی کی ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ قوم کا پیسہ لوٹنے والے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ با شعور عوام نا اہل و کرپٹ چہروں سے اچھی طرح واقف ہیں۔

تازہ ترین