• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، 8 سالہ بچی اسکول سے واپسی پر زیادتی کے بعد قتل

سرگودھ(نمائندگان جنگ)سرگودھا کے نواحی قصبہ میں آٹھ سالہ بچی کو اسکول سے واپس آتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔ نواحی قصبہ للیانی میں طالبہ سعدیہ کو مبینہ طور پر بااثر زمیندار کے بیٹے ملزم مبشر نے اغوا کیا اور قریبی باغ میں لے گیا جہاں اس سے زیادتی کرڈالی بعدازاں ملزم نے بچی کا گلا دبا کر اسے جان سے مارڈالا۔پولیس کے مطابق زیادتی کے بعد قتل ہو نے والی طالبہ کی لا ش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دی گئی جب کہ ملز م کی گرفتار ی کے لئے چھاپے ما ر ے جا رہے ہیں ۔معصوم بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعہ پر علاقہ کے لوگوں نے احتجا ج کیا اور فوری طور پر مطالبہ کیا کہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلا ف دہشت گر د ی کی عدالت میں مقدمہ چلا یا جائے اور اسے کیفر کردار تک پہنچا یا جا ئے۔بھلوال سے نامہ نگار کے مطابق محنت کش سیف اللہ کی 8 سالہ بچی سکول سے پڑھ کر واپس گھر آ رہی تھی کہ علاقہ کے بااثر زمیندار بشیر لک کے بیٹے مبشر نے اسے زبردستی پکڑ لیا اور کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

تازہ ترین