آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ربیع الثانی 1442ھ 4؍دسمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

چھوٹی سی غلطی اور زندہ مچھلی حلق میں جا پھنسی


مصر کے ایک مچھیرے کی زندگی اس وقت خطرے میں پڑ گئی جب اس کی ایک چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے اس کے حلق میں ایک مچھلی پھنس گئی۔ 

حلق میں پھنسی ہڈی کی مثال آپ نے سنی ہوگی جو ’نہ نگلی جائے اور نہ ہی اُگلی جائے‘، ایسا ہی کچھ ہوا مصر کے ایک مچھیرے کے ساتھ۔ 

مصر کے شہر بنی سویف کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں کے سامنے ایک ایسے مریض کو لایا گیا جسے بولنے کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا تھا۔ 

جب ڈاکٹروں نے اس شخص کا معائنہ کیا تو وہ حیران رہ گئے کہ اس کے حلق میں ایک مچھلی پھنسی ہوئی تھی۔ 

ڈاکٹرز نے اینڈواسکوپک سرجری کرتے ہوئے اس مچھلی کو باہر نکال لیا جس کے بارے میں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ وہ زندہ تھی۔ 

سرجری کو انجام دینے والے ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر علی الہاجری نے مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر یہ شخص چند لمحات کی دیری سے اسپتال لایا جاتا تو دم گُھٹنے سے اس کی موت ہوسکتی تھی۔ 

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس شخص کی حالت بہتر ہے اور اسے مزید ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ 

متاثرہ شخص نے ڈاکٹر کو بتایا کہ اس نے اس چھوٹی مچھلی کو پکڑا، اس دوران جب انھوں نے ایک دوسری فشنگ راڈ کھنچتے ہوئے دیکھی تو مچھلی کو منہ میں پھنسانے کی کوشش کی اور وہ حلق میں جا پھنسی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید