• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا: سابق وزیر لائیو پریس کانفرنس کے دوران کچی مچھلی کھا گئے


سری لنکا کے سابق وزیر لوگوں میں مچھلی کھانے اور اس کی فروخت کے فروغ کے لیے لائیو پریس کانفرنس کے دوران کچی مچھلی کھا گئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے سابق وزیر فشریز دلیپ ویداراچچی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سمندری غذا کھائیں اس سے کورونا وائرس نہیں پھیل سکتا۔ 

اپنی پریس کانفرنس کے دوران انھوں ایک مچھلی اٹھائی اور اسے کھایا۔  

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ فشریز انڈسٹری میں موجود ہیں وہ اپنی مچھلیاں نہیں بیچ پارہے ہیں، اس ملک کے لوگ مچھلیاں ہی نہیں کھارہے ہیں۔ 

ویداراچچی نے کہا کہ میں آپ کو دکھانے کے لیے یہ مچھلی لے کر آیا ہوں، میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ مچھلی کھائیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ آپ ڈریں نہیں، آپ کو کورونا وائرس نہیں لگے گا۔ 

 واضح رہے کہ سری لنکن دارالحکومت کولمبو کی مچھلی مارکیٹ میں کورونا وائرس سامنے آنے کے بعد وہ پورے ملک میں پھیل گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ مچھلی مارکیٹ بند کردی گئی تھی اور ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں فروخت نہیں ہوسکی تھیں۔ 

 دوسری جانب سری لنکا میں مچھلی کی طلب نہ ہونے کے باعث اس کی قیمت میں بھی کمی ہوگئی۔ 

واضح رہے کہ سری لنکا میں  اب تک 18 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ 

تازہ ترین