• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا اعلان، طالبان کا خیرمقدم

دوحہ(اے ایف پی)افغان طالبان نے پینٹاگون کی جانب سے تقریباً 2ہزار امریکی فوجیوں کو افغانستان سے واپس بلانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایک اچھا قدم ہے جس سے ملک میں جاری طویل تنازع کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیرونی جنگوں کو ختم کرنے کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے 20 سالہ جنگ کے بعد افغانستان اور عراق سے اپنے فوجیوں کی تعداد کو کم کریں گے۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘یہ ایک اچھا قدم ہے اور دونوں ممالک کے شہریوں کے مفاد میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘جتنی جلدی بیرونی فورسز واپس چلی جائیں گی اس قدر ہی جلد جنگ کا خاتمہ ہوگا۔

تازہ ترین