• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن پُر عزم رہ کر عوامی رابطہ مہم تیز کریں، حافظ نعیم الرحمٰن

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے عوامی رابطہ مہم کے ذریعے گراس روٹ لیول پر ایک مؤثر کردار ادا کیا ، کارکنان پُر عزم رہیں اور گھر گھر جاکر عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں، بلدیاتی انتخابات کے لیے نامزد امیدوار میدان میں نکلیں اور حقوق کراچی تحریک کو گلی کوچوں اور چوراہوں میں پھیلائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ کے تحت ملیر سعودآباد میں اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجتماع میں امیر ضلع توفیق الدین صدیقی نے اپنی ذمہ داری کا حلف بھی اٹھایا اور جماعت اسلامی ضلع ائیر پورٹ کے مختلف علاقہ جات میں بلدیاتی انتخابات کے لیے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کا اعلان بھی کیا گیا۔

تازہ ترین