• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والے ہو جائیں تیار! کل موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان

کراچی(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کردی ، شہر میں 23 تا 25 نومبر کو ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش کی نویدسنادی ، کراچی میں 23 تا 25 نومبر کو ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 نومبر کو ملک میں مغربی ہواوں کاسلسلہ داخل ہوگا۔

مغربی ہواوں کے سسٹم کے سبب کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش اور دیگرعلاقوں میں بونداباندی متوقع ہے۔

تازہ ترین