• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اسکواڈ جوائن کرنے پر بہت خوش ہوں، عمران بٹ

دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے پہلی مرتبہ قومی اسکواڈ کا حصہ بننے والے عمران بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اسکواڈ کو جوائن کرنے پر بہت خوش ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران بٹ نے دورۂ نیوزی لینڈ اور کھیل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعید انور آل ٹائم فیورٹ اوپنر ہیں، محمد یوسف کی تکنیک پسند ہے، بابر اعظم کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلی ہے، ان کی بیٹنگ کا بھی فین ہوں۔

عمران بٹ نے کہا ہے کہ کوشش کروں گا کہ نیوزی لینڈ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی شاہینز اسکواڈ کا حصہ ہوں، اچھی کارکردگی سے قومی ٹیم میں جگہ بناسکتا ہوں۔

عمران بٹ کا پاکستان کے سنیئر کلھلاڑیوں سے متعلق یہ بھی کہنا ہے کہ  مصباح الحق، یونس خان اور اعجاز احمد کی موجودگی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔

تازہ ترین