• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان کرکٹرز کیلئے دورہ نیوزی لینڈ بڑا اہم ہے، اعجاز احمد

پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد کا دورہ نیوزی لینڈ سے متعلق کہنا ہے کہ نوجوان کرکٹرز کے لیے دورہ نیوزی لینڈ بڑا اہم ہے۔

اعجاز احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقا اور انگلینڈ میں سیکھنے کا موقع ملتا ہے، کھلاڑیوں کے نام کچھ وجوہات کی بنیاد پر پہلے بھیجنا پڑے۔

اعجاز احمد نے کہا ہے کہ کئی پرفارمرز کے نام رہ گئے ہیں، انہیں مستقبل میں ضرور موقع ملے گا، روحیل نذیر اور حیدر علی کے علاوہ بھی کئی کھلاڑیوں کی نشاندہی کی ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں سے متعلق مزید کہا کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین عمران رفیق میں بہت پوٹینشل ہے، قاسم اکرم مستقبل میں محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسا کھلاڑی ثابت ہو گا۔

اعجاز احمد نے کہا ہے کہ لیفٹ آرم اسپنر علی اسفند سے بڑی امیدیں ہیں۔

تازہ ترین