• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرہ، ایم این اے خالد وڑائچ کے پٹرول پمپ پر نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ

گوجرہ(نمائندہ جنگ)ایم این اے خالد جاوید وڑائچ کے پٹرول پمپ پر نامعلوم کارسواروں کی فائرنگ اور پولیس ایک گھنٹہ بعد پہنچی۔ بتایاگیاہے کہ ممبر قومی اسمبلی خالد جاوید وڑائچ پینسرہ روڈ پر اپنے پٹرول پمپ سے متصل اپنی رہائش گاہ پر شام کو موجود تھے کہ اچانک مین پینسرہ روڈ پر آنیوالی نامعلوم کار نے ان کے پٹرول پمپ پر فائرنگ کرکے فرارہوگئے ،فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ایم این اے کی فوری اطلاع کے باوجود پولیس نہ پہنچی، ایم این اے خالدجاویدوڑئچ نے بتایاکہ فائرنگ کے وقوعہ کے ایک گھنٹہ تک پولیس جائےو قوعہ پرنہ پہنچی جسکی میں مزمت کرتاہوں، پولیس مصروف کارروائی ہے۔

تازہ ترین